تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا،ناصر شاہ
کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی سندھ میں سیاسی سرگرمیاں کر سکتے ہیں اور جلسہ بھی کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا، تاہم اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جلسوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، پی ٹی آئی نے کورنگی اور ساؤتھ میں بھی جلسے کی درخواست دی ہے، جبکہ باغِ جناح میں جلسے کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔