لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی غیر قانونی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر جسٹس فاروق حیدر نے محکمہ داخلہ پنجاب کو سات یوم میں نظر بندی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ڈی سی گوجرانوالہ نے تین جنوری 2026 کو نظر بندی کے احکامات جاری کئے،غیر قانونی نظر بندی کے خلاف محکمہ داخلہ پنجاب کو 7 جنوری کو درخواستیں دیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے ابھی تک درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،نظر بندپی ٹی آئی کارکنوں میں طارق محمود،استخار احمد،محمد زاہد،محمد ایاز ، شرف دین،ذیشان اقبال،مرزا عمران بیگ وغیرہ شامل ہیں۔