پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست، فوری رہائی کی زبانی استدعا مسترد

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے  کارکنوں کی فوری رہائی کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے۔سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے فریقین سے 6 فروری تک جواب بھی طلب کر لیا۔