پاکستان آئندہ سال جون میں آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا:رانا مشہود

پاکستان آئندہ سال جون میں آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا:رانا مشہود

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں مسلط کردہ حالات کی وجہ سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا اور مہنگائی و غربت مسلط کرنے والے وزیراعظم کو قانونی طریقے سے ہٹایا گیا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، اور نواز شریف نے 250 سے زائد مقدمات بھگتنے کے باوجود ان پر لگائے گئے تمام کیسز جھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر کیسز جھوٹے ہیں تو پی ٹی آئی کے چیئرمین عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں، اور گھڑی کیس کو "اوپن اینڈ شٹ" کیس قرار دیا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کے دور میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، جبکہ موجودہ دور میں جنگ میں متعدد ممالک ہمارے ساتھ تھے۔