طاقتور ممالک اپنے مفادات کے لیے دنیا کو لٹیروں کا اڈہ نہ بنائیں، جرمن صدر

طاقتور ممالک کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، فرینک والٹراسٹین
  امریکا اب ایسا شراکت دار نہیں رہا جس پر بھروسہ کیا جا سکے، 76 فیصد جرمن شہریوں  کی رائے 
 برلن (آئی این پی )جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین نے امریکی خارجہ پالیسی پر غیر معمولی سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا موجودہ عالمی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ دنیا کو اس بات سے بچانا ہوگا کہ طاقتور ممالک اپنے مفادات کے لیے عالمی نظام کو لٹیروں کے اڈے میں تبدیل کر دیں۔برطانوی خبر رساں ادار ے   کے مطابق جرمن صدر فرینک والٹراسٹین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا وہ ملک ہے جس نے عالمی نظام کی تشکیل اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، لیکن اب وہی ملک بنیادی اقدار کی خلاف ورزی کر رہا ہے