لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اپنی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا بلکہ اس ملک کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں۔ 1947 سے آج تک پاکستان نے جو سفر طے کیا ہے وہ انتہائی قابلِ قدر اور قابلِ فخر ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان کو ہر فورم پر عزت مل رہی ہے۔ دنیا میں ثالثی کی بات ہو، جنگ رکوانے کی بات ہو یا بڑے فیصلے کا معاملہ ہو، ہر جگہ پاکستان کا نام آتا ہے۔ پاکستان آج دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا ارادہ کرنا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کرنی ہے۔