ڈکیتی قتل کی ایک ، اغواء برائے تاوان کی ایک واردات، قتل کی 18،اقدام قتل کی 60،گھروں میں چوری کی 9وارداتیں ہوئیں
شہریوں کو 40کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا
لاہور( رپورٹ کاشف سے ) سیف سٹی کہلانے والے شہر کے باسی سرعام لٹتے رہے اور پولیس افسر سب اچھے کی جھوٹی رپورٹیں رپورٹ اعلیٰ حکام کو بجھواتے رہے رواں سال کے ایک ماہ کے دوران مختلف جرائم کی 10ہزار 864وارداتیں رپورٹ،پولیس زرائع کے مطابق شہر رواں سال کے ایک ماہ کے دوران 40کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کیا گیا، رواں سال کے ایک ماہ میں ڈکیتی قتل کی ایک ، اغواء برائے تاوان کی ایک واردات، قتل کی 18،اقدام قتل کی 60،ہاوس رابریز کی 9وارداتیں ،راہزنی کی 494،جھپٹے کی 494،کار چھیننے کی 2،موٹرسائیکل چھیننے کی 84،دیگر وہیکل چھیننے کی 3،موٹرسائیکل چوری کی 986،کار چوری کی 35،دیگر وہیکل چوری کی 122وارداتیں ،نقب زنی کی 366،مویشی چوری کی 105اور متفرق چوری کی 8086وارداتیں رپورٹ ہوئیں ‘ذرائع کا کہنا ہے ریکوری کے حوالے سے آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، او سی یو اور اے وی ایل ایس حکام کی گارگردگی نہ ہونے کے برابر ہے