سٹوڈنٹس کے لیے اہم خبر: موسم سرما کی تعطیلات مقررہ تاریخ پر ختم ہوں گی

سٹوڈنٹس کے لیے اہم خبر: موسم سرما کی تعطیلات مقررہ تاریخ پر ختم ہوں گی

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے واضح کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات مقررہ تاریخ پر ختم ہوں گی، اور تمام سرکاری و نجی سکول پیر کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعطیلات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، لہٰذا طلبا و طالبات اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ اس بیان کے بعد والدین اور طلبہ کے درمیان غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔