کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ ملزمان منشیات کے مقدمات میں متعدد بار جیل جا چکے ہیں اور ان کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔