مذاکرات میںڈیڈ لاک، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طورپر نہ دینے کا فیصلہ کیا ،سپیکر سردار ایاز صادق ملک کا انتظار
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میںڈیڈ لاک کے معاملے پر پی ٹی آئی نے فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طورپر نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ملک سے باہر ہیں جب وہ وطن واپس آئینگے تو ان سے ملاقات کے بعد ہی اپنے مطالبات تحریری طور پر دیئے جائینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے سپیکر 13جنوری کو وطن واپس آئینگے