سابقہ اداکارہ نور بخاری نے حال ہی میں اپنے حجاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید پر جواب دیا ہے۔
نور بخاری نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک شادی کی تقریب میں شریک تھیں اور اپنے لباس سے میل کھاتا ہوا حجاب پہنے ہوئے تھیں۔ تاہم، ان کے اس انداز پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی، کچھ نے حجاب کے انداز پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ پگڑی کی طرح لگ رہا ہے، جبکہ دیگر نے اس پر مذہب کا مذاق بنانے کا الزام عائد کیا۔ایک صارف نے کہا کہ "یہ کیا حجاب ہے؟ یہ تو پگڑی جیسا لگ رہا ہے"، اور کچھ نے ان سے درخواست کی کہ وہ مذہب کا مذاق نہ بنائیں۔اس تنقید کے بعد نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک واضح پیغام دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ حجاب پہننا، پگڑی باندھنا یا دوپٹہ اوڑھنا ان کا ذاتی انتخاب ہے اور اس پر کسی کو تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔
نور بخاری نے مزید کہا کہ "اگر میری قبر کا حساب آپ کو دینا ہے تو ضرور بولیں، ورنہ خاموش رہیں۔"نور بخاری نے اس موقع پر اپنی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ حجاب یا دیگر پوشاک اپنے لئے پہنتی ہیں، اور ان کے انتخاب پر کسی کو بھی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا حجاب پہننا، ان کی مذہبی وابستگی اور ذاتی فیصلہ ہے، اور انہیں اپنے فیصلے کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔