جاپانی شہری کا ایران کو جوہری مواد فروخت کرنے کی کوشش کا اعتراف

میانمار سے منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ نیوکلیئر مواد ایران کو بھیجا: تاکیشی ایبی سیوا 

ٹوکیو(آن لائن)جاپانی جرائم کی دنیا میں بادشاہ سمجھے جانے والے تاکیشی ایبی سیوا نے امریکی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ وہ میانمار سے منشیات اور خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ نیوکلیئر مواد ایران بھیجنا چاہ رہا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ? انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 60 سالہ تاکیشی ایبی سیوا نے امریکی شہر مین ہیٹن کی عدالت میں 6 مختلف جرائم کے ساتھ اس بات کا اعتراف کیا ہے۔