جرمن ائیرلائن کی خدمات کا دائرہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے: رپورٹ
برلن (آئی این پی )معروف جرمن ائیرلائن لفتھنزا کی جانب سے ہزاروں ملازمتیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔کورونا وبا کے دوران جرمن ائیرلائن نے 30 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا تھا تاہم اب بھرتیوں کا دوبارہ نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن ایئر لائن نے نئے سال 2025 میں 10 ہزار نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔لفتھنزا ائیرلائن کے اعلان کے مطابق رواں برس 800 پائلٹوں کی نئی بھرتیوں کے علاوہ 2 ہزار فلائٹ اٹینڈنٹ اور تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی