جن محکموں میں بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے، وہاں جلد تقرریوں کے احکامات جاری کئے جائینگے:وزیراعلی
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان حکومت نے صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد سرکاری سامیاں باضابطہ طور پر مشتہر کر دیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے کہا حکومت میرٹ پر شفاف بھرتیوں اور گڈ گورننس کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سامیاں مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے مشتہر کی گئی ہیں تاکہ عوامی خدمات کے نظام کو مزید مثر بنایا جا سکے اور نوجوانوں کو سرکاری شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ گریڈ 16 اور 17 کی تقریبا 4 ہزار خالی سامیوں کی سمری بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ان آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جن محکموں میں بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے، وہاں جلد ہی تقرریوں کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔ان بھرتیوں سے نہ صرف ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ صوبائی محکموں میں موجود افرادی قوت کی کمی بھی پوری ہو سکے گی۔