ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )ڈی آئی خان میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے‘ آگ سے زیتون، چلغوزے،نشتر اور گرگورے کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔