جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: مسک

جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: مسک

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی متاثرہ شخص جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا، اس کی قانونی فیس ادا کی جائے گی۔

مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی مبصر میٹ والش کی ویڈیو پوسٹ کے بعد کیا، جس میں خواتین دعویٰ کر رہی تھیں کہ ایپسٹین اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔میٹ والش نے سوال اٹھایا کہ متاثرہ خواتین نے ایپسٹین کے ساتھیوں کے نام کیوں نہیں لیے، جبکہ وہ ان پر الزامات لگا رہی ہیں، اور کہا کہ شاید نام لینے پر انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔