لاہور (آئی این پی)لاہور کے جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 3بچوں کی پیدائش ہو ئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چونگی امرسدھو کی رہائشی اقرا کے ہاں آپریشن کے ذریعے 3 جڑواں بچے پیدا ہوئے،تین جڑواں بچوں میں 2 بیٹے ایک بیٹی شامل ہے۔پیدائش کے بعد بچے والد اور دادی کے حوالے کر دیئے گئے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ کی حالت تسلی بخش ہے۔