سائٹ کی انڈسٹریز کی یومیہ 50 ملین گیلن پانی کی طلب ، صرف ایک سے دو ملین پانی فراہم کیا جا رہا ہے:صدر احمد عظیم
کراچی (آئی این پی )کراچی میں دھابے جی کے مقام پر کراچی واٹر کارپوریشن کی پانی سپلائی کی لائن پھٹنے کے ساتھ ہی سائٹ اور دیگر انڈسٹریل ایریاز کو زیر زمین پانی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے بھی ہڑتال کر دی جس کے باعث انڈسٹریل ایریاز میں کاروبار شدید متاثر ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم نے بتایا کہ سائٹ کی انڈسٹریز کی یومیہ 50 ملین گیلن پانی کی طلب ہے جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے صرف ایک سے دو ملین پانی فراہم کیا جا رہا ہے، کارخانے چلانے کیلئے باقی ضرورت زیر زمین پانی سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار پوری کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھابے جی کے مقام پر زیر زمین لائن پھٹنے سے کراچی بھر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، ایسے میں انڈسٹریل ایریا میں بھی پانی نہیں مل رہا