اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ قریبی لوگ بھی حسد کی وجہ سے غلط مشورے دے سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کو سب سے زیادہ نقصان وہی پہنچا سکتے ہیں جو قریبی ہیں، کیونکہ وہ حسد یا غلط فہمیاں کی بنیاد پر مشورے دیتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دنیا ہر شخص کے لیے ویسی نہیں ہے جیسی وہ خود دیکھتا ہے۔کومل عزیز نے ذکر کیا کہ لڑکیاں اپنی نوکری، شادی اور زندگی کے فیصلے دوستوں یا بہنوں سے شیئر کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات وہی لوگ حسد میں غلط مشورے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے فضیلہ قیصر کو مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بہت کم ملتے ہیں جو دوسروں کو نیچا نہیں دکھاتے۔