لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اور حضرت محمد ﷺ نے مرد و خواتین کے حقوق کا ایسا چارٹر دیا جو انسانی حقوق کی عملی ضمانت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے عالمی صورتحال کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، اور اسرائیل و بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعوے کرنے والے ادارے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی کو روکیں۔