یونیورسٹی کے وی سی نے نابینا سابق کلرک پر 5 کروڑ ہرجانہ کا حق دعوی دائر کردیا

کراچی(خصوصی رپورٹ ) وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ضابطہ خان شنواری، انچارج ڈین فیکلٹی ڈاکٹر شاہد اقبال و دیگر نے ساکھ مجروح کرنے پر بینائی سے معذور سابق کلرک کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانہ کا حق دعوی دائر کردیا۔ درخواست گزار وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان خان شنواری، ڈاکٹر شاہد اقبال انچارج ڈین فیکلٹی آف آرٹس عبدالحق کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی، خرم مشتاق اسسٹنٹ رجسٹرار فیکلٹی آف ایجوکیشن وفاقی اردو یونیورسٹی اور عدیل صابر انچارج ٹرانسپورٹ اینڈ پروٹوکول وفاقی اردو یونیورسٹی نے سابق ملازم عباس علی کے خلاف5 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہے