پولیس افسران کی ترقی پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پرو موشن تقریب

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کے تین پولیس افسران کی ترقی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پرو موشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن نے پروموٹ ہونے والے افسران کو سب انسپکٹر کے رینک کے بیجز لگائے ترجمان ڈولفن کے مطابق اس موقع پر انسپکٹر ڈولفن ہیڈ کوارٹرز تیمور خان بھی موجود تھے۔ایس پی ڈولفن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے تمام افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسرز خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، اسی سے فورس کا مثبت تشخص اْبھر کر سامنے آتا ہیسروس میں ترقی سے اعتماد اور عوامی خدمت کا نیا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے جبکہ پروموشن سے ادارہ جاتی ذمہ داریوں میں اضافہ بھی ہوتا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ترقی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کا دوسرا نام ہے، اور توقع ہے کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گیترقی پانے والے افسران میں سب انسپکٹر محمد جاوید، بابر اور اشفاق حیدری شامل ہیں۔ ایس پی ڈولفن نے تینوں نئے سب انسپکٹرز کو اگلے احکامات تک مختلف اسائمنٹس کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔