تھائی گلوکارہ گردن کا مساج کرواتے ہوئے جاں بحق

تھائی گلوکارہ گردن کا مساج کرواتے ہوئے جاں بحق

تھائی لینڈ کے شہر اُڈون تھانی میں 20 سالہ گلوکارہ پھنگ چیڈا گردن کا مساج کرواتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں، جس نے سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑادی۔

 رپورٹ کے مطابق، گلوکارہ نومبر میں اپنے کندھے کے درد کو دور کرنے کے لیے ایک مساج سینٹر گئیں۔ مساج کے بعد ان کی حالت بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوگئی، اور انہیں گردن میں درد محسوس ہونے لگا۔ ان کا دایاں بازو کمزور ہوگیا اور وہ جزوی طور پر مفلوج ہو گئیں۔صرف دو دن بعد، گلوکارہ کو گردن کے پچھلے حصے میں شدید درد ہوا، اور اگلے ہفتے ان کی حالت اس قدر بگڑ گئی کہ وہ 50 فیصد فالج کا شکار ہو گئیں۔

شیئر کریں: