عمران خان اور بشریٰ نے سوالناموں کے جواب جمع کرادیئے ، سماعت ملتوی
توشہ خانہ 2 میں بھی بشریٰ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،فرد جرم عائد نہ ہو سکی
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ اور توشہ خانہ 2 کیسز کی سماعت ہوئی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پیش ہو گئیں دونوں عدالتوں نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ اور توشہ خانہ 2 کیسز کی سماعت ہوئی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پیش ہو گئیں دونوں عدالتوں نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔190 ملین پائونڈ کیس میں دونوں ملزموں نے دفعہ 342 کے تحت 158 سوالوں کے جوابات جمع و ریکارڈ کرا دیئے۔توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے 23 گواہوں کے 161 کے بیانات کی نقول بھی ملزمان کو فراہم کر دی گئیں، توشہ خانہ کی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔فرد جرم آئندہ تاریخ سماعت پر لگائے جانے کا امکان ہے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اوربشری ٰبی بی نے 342 کے تحت جاری سوالناوں کے 158 سوالات کیجوابات عدالت میں جمع کرادیئیاور روبرو عدالت اس کی تصدیق بھی کی۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کیے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔ قبل ازیں ایف آئی اے کے سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کے عدالت پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے ، سماعت کے موقع پر عدالت کی جانب سے وکلاء صفائی کو 23 گواہوں کی 161 کے بیانات کی نقول فراہم کر دی گئیں جس پر ملزموں کے وکیل سلمان صفدر نے کہا بیانات کی نقول فراہم کی گئی ہے۔پراسیکیوشن ٹیم نے استدعا کی کہ دونوں ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے کیونکہ بشریٰ بی بی دوبارہ عدالت نہیں آئیں گی۔اس دوران بشریٰ بی بی نے خود روسٹرم پر جا کر عدالت کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔