دبئی(آئی این پی ) یواے ای کے ملک انٹرنیشنل اور بھارت کے اجن کیا ڈی وائی پاٹل گروپ نے ایک تاریخی تعاون کے تحت ملک میڈیکل ہیلتھ کیئر میں حصص حاصل کرلئے ہیں تاکہ وہ برابر کے حصہ دار بن سکیں اوراس خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑے پیمانے پر ورچوئل اسپتال شروع کر سکیں جس میں 20 ہزار سے زائد ڈاکٹر ہوں گے۔دونوں گروپوں نے مشرق وسطی شمالی افریقہ (مینا) اور ایشیا بحرالکاہل کے خطوں میں صحت کی نگہداشت میں انقلاب لانے کے لئے 100 ملین درہم کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔