بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی ، رہنما ئوں کوکہیں سے اکسایاجاتا ہے
مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ہے یا نہیں:وزیراطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
کراچی (آئی این پی )وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پی ٹی آئی غیرملکی ایجنڈے پرچل رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی،انکا کہناتھا کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں، موٹر وہیکل فٹنس قانون پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ئوں کوکہیں سے اکسایاجاتا ہے، دھرنے میں پاکستانیوں کوکہاگیامنی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کرو، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان کوآگ لگائی گئی، بسوں کوجلایاگیا، بانی پی ٹی آئی ہروہ کام کرے گا جس سے پاکستان کونقصان ہو۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں زیادہ علم ہوگا، فیصل واوڈا نے کوئی بات کہی تووہ بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔