ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے ‘تمام پاکستانی محفوظ ہیں:ترجمان
اسلام آباد (آئی این پی )ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے پاکستان کے شام سے متعلق اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے شام کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا شام میں موجود تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے