قائد ملت کالونی میں آٹھ گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل

متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی، مکینوں کا نوٹس کا مطالبہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) کچا جیل روڈ کی قائد ملت کالونی میں گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث چھٹی کا دن بھی بجلی کے بغیر گزارنا پڑ رہا ہے، جبکہ بجلی کی عدم فراہمی سے گھریلو امور سمیت روزمرہ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود بجلی کی بحالی اور مسئلے کے مستقل حل کیلئے م ئوثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحال کی جائے اور آئندہ ایسے مسائل سے بچنے کیلئے مستقل حل یقینی بنایا جائے۔