اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے نام پر سینکڑوں کسانوں سے زمینیں چھیننے کا انکشاف

 کسانوں نے وزیراعلی پنجاب سے معاملے کانوٹس لینے اورانکوائری کمیشن بنانے کامطالبہ کیا ہے
راجن پور(آئی این پی )راجن پور کے علاقے رکھ مرغائی میں اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کے نام پر سینکڑوں کسانوں سے زمینیں چھینے جانے کا انکشاف ہواہے جس پر سینکڑوں محنت کش سراپا احتجاج ہیں،متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہماری کاشتہ اور ہری بھری زمینوں کو کاغذوں میں بنجردکھایا اوراپنا کھیت اپنا روزگارمیں شامل کرکے ہم سے چھین لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کسانوں نے وزیراعلی پنجاب سے معاملے کانوٹس لینے اورانکوائری کمیشن بنانے کامطالبہ کیا ہے،انکا کہنا ہیکہ اگر زمینیں واقعی بنجر ثابت ہوں تو وہ سرکارکو دینے کے لئے تیار ہیں،لیکن اگر رقبے کاشتہ اور سرسبز ہیں تو انہیں مالکانہ حقوق دئیے جائیں اورغلط رپورٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔