لاہور: اجتماعی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

لاہور: اجتماعی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

یہ واقعہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے اس واقعے کے مرکزی ملزم عمران کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، چوکی راجہ مارکیٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو ٹریس کیا اور گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو گھر میں ملازمت دلوانے کے بہانے کلمہ چوک بلایا، پھر اسے موٹر سائیکل پر سوار کر کے گارڈن ٹاؤن کے ایک گھر لے گیا۔ وہاں ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اور اس واقعے کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر متاثرہ خاتون کو خاموش رہنے پر مجبور کیا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، اور ایسے عناصر کو کسی رعایت نہیں برتی جائے گی جو خواتین کے استحصال میں ملوث ہیں