پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 88 فیصد طلبہ کامیاب

 پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی:صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات
لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، رزلٹ ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا، پبلک سکولوں کے طلباء￿  8 ویں کا نتیجہ pectaa.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں، آٹھویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک لاکھ کے قریب طلباء￿  نے آٹھویں کا امتحان دیا، آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا، پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ پیپر چیکنگ میں مشین مارکنگ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ ہوگی، اسسمنٹ ٹیم کو اعزازیہ دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کامیاب طلباء￿  کو مبارکباد دی ہے۔