لاہور بورڈنویں جماعت کے مایوس کن نتائج‘53فیصد سے زائد طلبہ ناکام

2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بورڈز نے نتائج کا اعلان کردیا ۔لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 53 فیصد سے زائد طلبہ امتحان پاس کرنے میں ناکام رہے۔لاہور بورڈ کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ ذرائع سے چیک کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ملتان بورڈ نے بھی نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، مجموعی کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔ملتان بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار 675 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 73 ہزار 301 امیدوار کامیاب قرار پائے