پاکستان ہمیں اسرائیلی حملوں سے بچائے:لبنان کے وزیراعظم کی درخواست

 وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ‘، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت 
لبنان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہے‘پاکستان امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے:شہبازشریف
اسلام آباد (آئی این پی )لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کیخلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور  لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور  اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور لبنان اور اس کے عوام پرحملوں کو فوری ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا، دونوں رہنمائوں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔