صبح، دوپہر اور شام محدود اوقات میں گیس فراہم ہوگی، کمپریسر یا پمپ کا استعمال غیر قانونی قرار
اسلام آباد( آن لائن ) سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے نے صارفین کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گیس دن میں صرف تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی۔اعلامیے کے مطابق گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے 8 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے 8 بجے تک جاری رہے گی۔کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے وہ گیس کا استعمال صرف مقررہ اوقات میں کریں۔ لوڈ شیڈنگ کے دوران تمام چولہے، ہیٹر اور دیگر گیس آلات بند رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گیس پریشر بڑھانے کے لیے کمپریسر یا پمپ کا استعمال غیر قانونی ہے، اس لیے صارفین ایسے آلات کے استعمال سے مکمل گریز کریں۔