لاہورمیں وائرل انفیکشن: ممکنہ کورونا وائرس قرار

مریضوں کو تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات میں اضافہ،طبی ماہرین نے کورونا کاپھیلائوقراردیدیا
 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں وائرل انفیکشن کے مریض سامنے آنے لگے۔ تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات کے مریضوں کو طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس قرار دے دیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں وائرل انفیکشن پھیلنے لگا۔ 3ہفتوں میں سیکڑوں مریض سرکاری و نجی ہسپتالوں، کلینکس میں رپورٹ ہوگئے۔ طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس کا پھیلائو قرار دے دیا۔مریضوں کو تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات ہیں۔