خواتین اساتذہ کیلئے شلوار قمیض ، دوپٹہ لازم قرار

پنجاب میںمرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے، طالبات کے میک اپ لگانے پر پابندی،محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ہدایات جاری 
 لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب کے سکولز میں خواتین اساتذہ کے لیے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور طالبات کے میک اپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کے لیے بھی ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کردیں۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کے لیے جینزاور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں سکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔