واشگٹن (آئی این پی )میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کم عمر بچوں کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،انسٹا گرام میں اب کم عمر صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ لائیو براڈ کاسٹ والدین کی اجازت کے بغیر نہیں کرسکیں گے۔ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا جس کی بنا ء پرآن لائن کم عمر صارفین کو زیادہ تحفظ مل سکے، میٹا کے فیملی سینٹر پر والدین16سال سے کم عمر صارفین کے اکاونٹس کو ہینڈل کرسکتے ہیں۔