کنشاسا (آئی این پی ) افریقا کے سب سے پرانے نیشنل پارک میں خطرناک بیماری کی وجہ سے 50دریائی گھوڑے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہلاکتیں وسطی افریقی ملک کانگو کے ویرنگا نیشنل پارک سے سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنشاسا دریامیں 50دریائی گھوڑے مردہ پائے گئے جبکہ کچھ بھینسیں بھی مردہ حالت میں پائی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کی ہلاکت کی درست وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ جانور اینتھراکس نامی بیماری سے مرے ہیں، یہ ایک خطرناک بیکٹیریا ہے جو مٹی میں پایا جاتا ہے۔