کراچی (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو شوہر کے بینکنگ فراڈ کیس میں مبینہ بینیفشری ہونے پر طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا، جس میں ماڈل و آرٹسٹ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ایف آئی اے نے اپریل کے وسط تک اداکارہ کو طلب کرتے ہوئے تمام شواہد اور تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کردی۔