کراچی (شوبز ڈیسک) میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل را ئوکے وزن میں نمایاں کمی کے بعد نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ نادیہ خان کے شوہر فیصل رائو نے ایک پروگرام میں اپنے نئے لک اور وزن کم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔فیصل را ئونے بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کے لیے ون میل اے ڈے یعنی دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھانے کا طریقہ اپنایا، جس کے نتیجے میں میرا وزن کافی کم ہوا، اب میں اپنا وزن برقرار رکھنے پر توجہ دے رہا ہوں۔ شوہر کی نمایاں جسمانی تبدیلی سے نادیہ خان بھی خاصی متاثر دکھائی دیں اور انہوں نے شوہر کے نئے لک کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔