وزیر بلدیات کا قصور شہر اور دیگر علاقوں کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے قصور شہر، مصطفی آباد، لکھنے کے اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کر کے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ستھرا پنجاب عاصم محمود بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ پہلے مرحلے میں وزیر بلدیات نے لکھنے کی، مصطفی آباد اور پھر قصور شہر کی مارکیٹوں، محلوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مارکیٹوں میں دکانداروں اور شہریوں سے بات کی اور ان کی تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔