ہر سال 30 ہزار نئے آئی ٹی ایکسپرٹس بن رہے ہیں: وزیر بلدیات

 پاکستان میں 3 لاکھ آئی ٹی ایکسپرٹس موجود ہونا خوش آئند ہے ‘ اب بھی ہم آئی ٹی سیکٹر میں دنیا سے کافی پیچھے ہیں
وزیراعلیٰ مریم نواز آئی ٹی سیکٹر کو صوبے کی ترقی کا انجن بنانا چاہتی ہیں‘عوام دوست منصوبے دیئے ہیں:لاہور چیمبر سے خطاب

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے پاکستان میں 3 لاکھ آئی ٹی ایکسپرٹس موجود ہونا خوش آئند ہے اور ہر سال 20 سے 30 ہزار آئی ٹی ماہرین کا اضافہ ہو رہا ہے تاہم اب بھی ہم آئی ٹی سیکٹر میں دنیا سے کافی پیچھے ہیں۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک آئی ٹی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئیر نائب صدر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز آئی ٹی سیکٹر کو صوبے کی ترقی کا انجن بنانا چاہتی ہیں اور اس کے لئے متعدد اقدامات بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی سے ترقی کے مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔ وزیراعلی نے صحت، صفائی اور تعلیم کے عوام دوست منصوبے دیے ہیں۔ ای ٹینڈرنگ سے خزانے کو فائدہ ہوگا اور معاملات میں شفافیت بھی آئے گی۔ پیپرلیس انتظام حکومت یا ای گورننس کا دائرہ کار روز بروز بڑھایا جا رہا ہے جس سے عوام کیلئے آسانی پیدا ہوگی۔ وزیر بلدیات نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے ساتھ نجی اور سرکاری اداروں کی استعدادکار میں بہتری آئے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس آئی ٹی شعبے پر پہلے سیطزیادہ توجہ دے رہا ہے