عاقب جاوید پاکستان کرکٹ میں ہر چیز کے انچارج بن گئے تھے، سلیکشن کے معاملات میں بھی میرا کوئی کردار نہیں رہا، پاکستا برے تجربے نے مجھے کوچنگ سے بددل کر دیا
عاقب جاوید دوسروں کی رائے اور تجاویز قبول نہیں کرتے، میری بات مانو یا راستہ چھوڑ دو، چیئرمین اور بورڈ کی حمایت نے عاقب جاوید کو مضبوط بنایا:سابق ہیڈ کوچ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بول پڑے۔ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ذمے میرے اب بھی ہزاروں ڈالرز واجب الادا ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ خاموش رہ کر سب کچھ مان سکتا تھا مگر یہ میری فطرت نہیں، میں یس مین نہیں، میں خاموش رہ کر تنخواہ گھر لے جا سکتا تھا، مجھے اندازہ تھا کہ مجھے چند ماہ میں برطرف کیا جا سکتا ہے، عاقب جاوید کی اپنے خلاف منفی گفتگو سے تنگ آ چکا ہوں۔قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ منفی گفتگو جاری رہی تو عاقب جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے۔ انہوں نے کہا عاقب جاوید کی تقرری نے پورا منظر نامہ بدل دیا، عاقب جاوید پاکستان کرکٹ میں ہر چیز کے انچارج بن گئے تھے، سلیکشن کے معاملات میں بھی میرا کوئی کردار نہیں رہا، پاکستان میں پورے تجربے نے مجھے کوچنگ سے بددل کر دیا، ذہنی طور پر متاثر کیا۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید نے پہلی ملاقات میں اپنی بالادستی ظاہر کرنے کی کوشش کی، عاقب جاوید دوسروں کی رائے اور تجاویز قبول نہیں کرتے، میری بات مانو یا راستہ چھوڑ دو، چیئرمین اور بورڈ کی حمایت نے عاقب جاوید کو مضبوط بنایا