سٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد اور فائرنگ، ملزم گرفتار

ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: ڈی آئی جی فیصل
لاہور (کرائم رپورٹر)باغبان پورہ کے علاقے میں سٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو پنجابی تھیٹر کے قریب پیش آیا تھاجس پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ باغبان پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 4076/25 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر ایس پی کینٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او باغبان پورہ کی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی کینٹ ایس ڈی پی او اور باغبان پورہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ صنفی جرائم سمیت قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا