ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں: مومنہ اقبال

میرا مقدمہ اس بات سے متعلق نہیں میں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم لی،میرا مقدمہ صرف مجھے درپیش ہراسانی سے متعلق ہے
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کا نام مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری قانونی تنازع کے باعث خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔اب مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثاقب چدھڑ کی جانب سے دیے گئے ان تحائف سے متعلق دعوئوں کا جواب دیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے تحائف لیے تو میں نے بھی انہیں تحائف دیے لیکن میرا مقدمہ اس بات سے متعلق نہیں کہ میں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم لی۔ان کا کہنا ہے کہ میں اس عرصے کے دوران دونوں کے درمیان ہونے والے تحائف کے تبادلے پر بات نہیں کر رہی، میرا مقدمہ صرف مجھے درپیش ہراسانی سے متعلق ہے اور مذکورہ تحائف کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔