لاہور(خصوصی رپورٹ)سیلابی صورتحال پر لاہور سے کر اچی اورراولپنڈی جانے اورآنے والی ٹرینوں کاشیڈول تبدیل کر دیا گیا جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا۔قراقرم کے مسافروں کوپاک بزنس اورکراچی ایکسپریس جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا گیا۔علاوہ ازیں کراچی جانے والی ٹرینیں پاکستان ایکسپریس،ملت ایکسپریس اوررحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال روانہ ہوئیں،کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور راولپنڈی ،ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور سے لالہ موسیٰ جبکہ کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال پشاور روانہ ہوئی۔