تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو ایک سال قید کی سزا

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو ایک سال قید کی سزا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت سزا کے دوران ان کا ہسپتال میں قیام غیر قانونی تھا، اس لیے انہیں بقیہ سزا جیل میں کاٹنی ہوگی۔

عدالت نے تھاکسن شیناواترا کی ضمانت اور ہسپتال میں قیام کو کالعدم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ انہیں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 2008 میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں تھائی بادشاہ نے یہ سزا کم کرکے ایک سال کر دی تھی۔سابق وزیر اعظم نے طبی مسائل کو بنیاد بنا کر اپنی سزا ہسپتال میں کاٹی اور 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ انہوں نے اپنی سزا درست طریقے سے پوری نہیں کی، اس لیے اب بقایا مدت انہیں جیل میں گزارنی ہوگی۔تھاکسن شیناواترا کو بدعنوانی کے متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے اور ان کی سزا و رہائی سے متعلق معاملات ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک متنازع موضوع رہے ہیں۔