لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ نوجوان نعمان چندرائے گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
نوجوان چندرائے روڈ پر گندے نالے میں گر گیا۔ فوری طور پر اسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان چندرائے ٹاؤن شپ کا رہائشی تھا، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔