لاہور(خصوصی رپورٹ )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے تمام ججز کا فل کورٹ اجلاس 5ستمبر کوطلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اجلاس کی صدارت کریں گی، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔اجلاس میں علاقائی بنچوں پر کام کرنے والے ججز بھی شریک ہوں گے جس میں عدالتی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالت عالیہ میں زیر التوا کیسوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ججز کی کارکردگی بھی زیر غور آئے گی، عدالت عالیہ میں زیر التوا کیسز بارے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے کی ماتحت عدلیہ کے ایشوز بھی زیر غور آئیں گے، سائلین کے مسائل کے حل اور کیس مینجمنٹ پر بھی غور ہوگا۔