ہر طرف پانی‘خوفناک مناظر‘بند ٹوٹتے رہے‘سینکڑوں دیہات ڈوب گئے سامان‘فصلیں تباہ‘لوگ کنگال

جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا ، لوگ جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
 جھنگ میںمتاثرین کی خیمہ بستی  پانی میں ڈوب گئی‘ دریائوں میں آج  انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے: ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور، ملتان(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب میں پانی کے تیز بہاؤ سے جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا جس سے درجنوں بستیاں زیر ا?ب ا? گئی، لوگ جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے سے آگاہ کیا، ستلج میں ہریکے پتن کی ڈاؤن سٹریم پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، فیروز پور زیریں پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جھنگ اور گردونواح میں بارش نے سیلاب کی تباہ کاری میں اضافہ کر دیا، سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی بھی پانی میں ڈوب گئی۔مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئیترجمان پی ڈی ایم کے  مطابق پنجاب کے دریائوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاں کے بہا ئومیں اضافے کا خدشہ ہے ہے۔